ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: گلے میں پھندے کے ساتھ ملی لڑکی کی لاش۔ مقامی لوگوں نے جتایا قتل کا شبہ 

منگلورو: گلے میں پھندے کے ساتھ ملی لڑکی کی لاش۔ مقامی لوگوں نے جتایا قتل کا شبہ 

Wed, 10 Mar 2021 19:27:08    S.O. News Service

منگلورو 10 / مارچ (ایس او نیوز) کمپالا علاقہ میں واقع آشریہ کالونی میں گلے میں پھندے کے ساتھ ایک 17سالہ لڑکی کی لاش اس کے اپنے گھر کے اندر  ہی دستیاب ہوئی ہے جس کے بارے میں مقامی لوگوں نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

لڑکی کی شناخت پریکشا کے طور پر کی گئی ہے جو ننتور کے ایک پرائیویٹ کالج کی طالبہ تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے لڑکی کالج سے چھٹی لے کر گھر میں ہی رہ رہی تھی۔ اس کی والدہ آنگن واڈی کارکن ہے۔ جب وہ ڈیوٹی پر گئی تھی تو پریکشا گھر میں تنہا تھی۔ دوپہر کے کھانے کے وقت جب اس کی ماں گھر واپس آئی تو پریکشا کی لاش پھندے سے لٹکتے ہوئی ملی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب پریکشا گھر میں اکیلی تھی، اس وقت تین افراد اس کے گھر پر آئے تھے۔ فوٹو شوٹ کے لئے پریکشا 10 مارچ کی رات میں بنگلورو کے لئے روانہ ہونے والی تھی اور آنے والے تین افراد میں سے ایک نے پریکشا کے اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔ اس لئے مقامی افراد شک ظاہر کر رہے ہیں کہ اسی مسئلہ پر شاید پریکشا کو قتل کیا گیا ہے اور خود کشی ظاہر کرنے کے لئے اس کی لاش پھندے سے لٹکائی گئی ہے۔

 اس واقعہ کی خبر ملنے پر الال پولیس کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس رجسٹر کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔


Share: